عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دی/الحاج عید الحسین
چترال (ڈیلی چترال نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرالحاج الحسین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی صدرمنتخب ہونے کے بعدعوامی نیشنل پارٹی کے ناراض کارکنوں سے گھرگھرجاکراُن کی گلہ شکوہ دورکرکے پارٹی کوآگے لے جانے کی کوشش کی اورکئی اہم شخصیات کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جوکہ عنقریب اے این پی میں شمولیت اختیارکریں گے۔جبکہ کئی افرادپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این پی ملکی سطح پرایک مضبوط قوت بن چکی ہے لوگوں کی شمولیت عوامی نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے اْنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت ایک سنہرا باب ہے اوراے این پی کے جان نثارقائدین نے انتہائی سخت حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور صوبے میں حکومتی رٹ قائم کی۔ اور ساتھ ہی ساتھ صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دی۔الحاج عید الحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے چترال کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔چترال میں عوامی نیشنل پارٹی کاکوئی بھی منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نے مختلف میگاپراجیکٹ کے ذریعے چترال کو ترقی کے راہوں پر گامزن کیا۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی کے چترال کے لئے جذبہ خیر سگالی اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو چھوڑا اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔