تازہ ترین
صوبائی حکومت نے دروش تحصیل کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔سینئر رہنما پی ٹی آئی رضیت باللہ کا وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)صوبائی حکومت نے دروش تحصیل کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔4اکتوبر منگل کے روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رضیت باللہ نے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ملاقات کرکے دروش تحصیل کا نوٹفیکیشن جاری کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیت باللہ نے کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے جس کے لئے میں وزیراعلیٰ کا انتہائی مشکور ہوں کہ اُنہوں نے میرے درخواست کو قبول کرکے عزت افزائی کی ۔رضیت باللہ نے کہا کہ میں اپنی اور عوام دروش کی جانب وزیراعلیٰ،ایم پی اے بی بی فوزیہ اور صوبائی وزیر محمود خان کا خصوصی طورپرمشکور ہوں کہ جنہوں نے ہر لمحے میری مدد کی ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے 4نومبر کو دروش آنے کی دعوت قبول کی جبکہ 5نومبر کو بونی کے جلسے میں ضلع کا بھی اعلان کرینگے۔