تازہ ترین
جےیوآئی تحصیل چترال کے ذمہ داران کی سبکدوشی کے بعد انتخابات کرانے کےلئے قاری گل فرازتحصیل چترال کے لئے ناظم انتخابات مقرر
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)جمعیت علماءاسلام ضلع چترال کے امیرقاری عبدالرحمن قریشی نے جےیوآئی تحصیل چترال کے ذمہ داران کی سبکدوشی کے بعد انتخابات کرانے کےلئے جامعہ تحفیظ القرآن دنین کے مہتمم قاری گل فراز کو تحصیل چترال کے لئے ناظم انتخابات مقررکردیا جودستور کے مطابق تحصیل چترال کے لئے امیر اورناظم عمومی کے لئے انتخابات کرائیں گے.اور واضح رہے کہ نئے امیر کے انتخاب تک قاری گل فراز جے یو آئی تحصیل چترال کےذمہ دار ہوں گے.