Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے،اسماعیل

سکردو (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریڑی انجئیر اسماعیل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔کارکنوں کو ان کی سابق خدمات مدنظر رکھا کر عہدے دیئے جا رہے ہیں ۔پیپلز لایزز فورم میڈیا سیل اورشوشل میڈیا میں پارٹی کے وفادار کارکنوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہے ۔ میڈیا سیل کے انچارچ شہزاد حسین الہامی شوشل میڈیا کے انچارچ آغاشیراز ، محمد علی انجم ، ارسلان شاہ ،ثاقب بیگ، احمد صادق اور دیگر کو مبارک باد کے مستحق ہے ۔ سابق حکومت میں عوامی نوعیت کے بہت سے کام ہوئے مگر بدقسمتی سے پارٹی کا میڈیا اور شوشیل میڈیا سیل نہیں ہونے کی وجہ سے بروقت عوام تک پارٹی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی پرچار نہیں ہو سکا ۔ میڈیا سیل اور شوشل میڈیا سیل کے ارکین نے مشکل وقت میں پارٹی کی ترجمانی کاکام شروع کیا اب گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں سے بہتر کام پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل اورشوشل میڈیا کی ٹیم کر رہی ہے صوبائی قیادت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن ہو چکا ہے اور ذمہ دارں تقسیم کی گئی ہے میڈیا سیل اور شوشل میڈیا ٹیم بہت جلد ڈویژن اور ضلعی سطح تک اپنا نیٹ ورک بنائے تاکہ پارٹی کی سرگرمیاں بہتر اندازمیں عوام کے سامنے آئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کی تنظیم نو بہت جلد ہو گئی پارٹی کارکنوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے بہت جلد گلگت ڈویژن کا بھی اعلان ہو گا۔

Related Articles

Back to top button