Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انجمن ترقی کہوارحلقہ پشاورکہوارکے بانی شاعرتاج محمدفگارکے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)انجمن ترقئی کہوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام پشاور میں انجمن کا تعزیتی اجلاس انجمن کے سرپرست اعلیٰ قاضی عنایت جلیل عنبرؔ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں کہوار زبان و ادب کے مشہور و معروف شاعر انجمن ترقی کہوار چترال کے بانی رکن تاج محمد فگارؔ کی ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں انجمن کے صدر مہربان الٰہی حنفیؔ ، خواجہ سعید احمد سعیدؔ ، رحمان للہ طوفانؔ ، فضل نعیم نعیمؔ ، سید ابراہیم شاہ طائرؔ ، محمد غفار عاکفؔ ، محمد ظفر مسرورؔ اور یخیٰ عندلیبؔ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کی مغفر ت کے لئے دعا کی گئی اور پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ حاضرین نے تاج محمد فگارؔ مرحوم کی کہوار ادب کی ترویج و ترقی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button