توارکے روز اویر گاؤں کے شابرونز کے مقام جیپ حادثے کاشکارایک خاتون جان بحق اور پانچ افراد زخمی
چترال ( ڈیلی چترال نیوز) اتوارکے روز اویر گاؤں کے شابرونز کے مقام پر باراتیوں کی ایک جیپ کو حادثہ پیش آ نے سے ایک خاتون جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے جس کو ڈرائیور احسان اللہ ولدعبدالحمیداویرچلارہے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق گاڑی نمبر:R8685 ریری سے شابرونز جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ماہر ہ بی بی زوجہ ظہور ساکن کوجو جان بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوئے زخمیوں میں سیدالرحمن ولدشریف اللہ،جنرل خان ولدرحمت اعظم ،عبدالعزیزولدمحمدیونس ساکنان شابرونزاویراورسیف لامان ولدعبدآمان سکنہ ریری اویرشامل ہے زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچایاگیاجہاں اُن کوطبی امداددی جارہی ہے تھانہ بروم اویرنے اُن کے خلاف دفعہ 289اور337جی کے تحت مقدمہ درجہ کرکے تفتیش شروع کی ہے۔زخمیوں کے روثاء نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے حادثے کوخراب سڑکوں کی باعث قراردیاہے دشوارگزارسڑکوں کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ علاقے کی دورافتادگی اور سڑکوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں دشوار ی پیش آرہی ہے۔