تازہ ترین
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدممتازعالم دین مولاناقاری نظام الدین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی
چترال (ڈیلی چترال نیوز) دروش سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدممتازعالم دین مولاناقاری نظام الدین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔انہوں نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کرتی آئی ہے اورعوام کی آواز بن کے ہرفورم میں ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال ماضی سے پاکستان پیپلزپارٹی کاگڑھ رہاہے اورضلعی صدروممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان کی قیادت میں پی پی پی سب سے بڑی قوت بن چکی ہے شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظربھٹوکے میشن کوآگے لے جانے کے لئے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔ایم پی اے سلیم خان اوردیگرضلعی جیالوں نے قاری نظام الدین کوپی پی پی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہا۔