Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دنیاکا سب سے چھوٹا ملک صرف 33 افراد پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 6.3 ایکڑ ہے

سب جانتے ہیں کہ بھارت اور چین کا شمار دنیا کی سب زیادہ آبادی رکھنے والی ممالک میں ہوتا ہے، ایک اندازے کے مطابق چین کے آبادی 1.4 اور بھارت کی 1.3 ارب ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے اور اس کی آبادی کتنے نفوس پر مشتمل ہے۔ریپبلک آف مولوسیا کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے،6.3 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ملک امریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے، ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔ 1977 میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے اور ان کے دوستوں کو آیا جو اس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پذیر تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کردیا، کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگلے گزشتہ 40 سال سے خود ساختہ صدر بن کر بیٹھے ہیں۔ریپبلک آف مولوسیا کا ملک میں اپنا قانون، ثقافت اور کرنسی ہے جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال ملک میں آتی ہے اور ملک میں داخلے کے لیے انہیں سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ پر مہر بھی لگوانا پڑتی ہے۔

Related Articles

Back to top button