یونیورسٹی آف چترال کی مشتہر کردہ آسامیوں کیلئے NTS کی طرف سے رول نمبر جاری کیے گئے۔
چترال (پ ۔ ر) یونیورسٹی آف چترال نے اپنی اشتہار نمبرپانچ (05)میں مشتہرکردہ لیکچرر اور پبلک ریلیشنز آفیسر کی آسامیوں کیلئے ٹیسٹوں کے انعقاد کو NTSکے ذریعے کرانے کا انتظام کیاہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل آخری مراحل میں ہیں اورNTS کی جانب سے اہل امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں NTSکی ویب سائٹ پر ذیل میں دئے گئے لنک سے بھی ڈاؤلوڈ کئے جاسکتے ہیں http://nts.org.pk/Test&Products/Lists/102017/UniOfChitral_04112017_FL/Search.php
شیڈول کے مطابق بیچ نمبر ایک کے ٹیسٹ 04نومبر2017کو دن گیارہ بجے شروع ہونگے جبکہ دوسرے بیچ کے ٹیسٹ اُسی دن دو بجے شروع ہونگے۔جن امیدواروں کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پہلے سے اہل ظاہر کیا گیا ہے لیکن ان کے رول نمبر NTSکی طرف سے جاری نہیں کئے گئے ہیں وہ مورخہ 03نومبر 2017تک یونیورسٹی کے دفتر میں اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔NTSقوانین کے مطابق اصلی شناختی کا رڈ کا ہمراہ لانا لازمی ہے بصورت دیگر ٹیسٹ بیٹھنے نہیں دیا جائیگا۔