Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نواز لیگ دوبارہ عدلیہ کیخلاف بر سر پیکر ہو چکی ہے اور اداروں کے درمیان ٹکراو پیدا کر کے اپنے لئے فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے /سعدیہ دانش

گلگت (نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ نواز لیگ دوبارہ عدلیہ کی خلاف بر سر پیکر ہو چکی ہے اور اداروں کے درمیان ٹکراو پیدا کر کے اپنے لئے فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے عدالتوں کے خلاف 1797کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے پہلے انہوں نے لفظوں کے تیر و تفنگ کہ کر معزز ججوں کی کردار کشی کی اب باقاعدہ اور منظم طور پر حملے کئے جا رہے ہیں بد قسمتی کی بات ہے کہ نواز لیگ نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اس طرح کے اقدامات جمہوریت کیلئے زہرقاتل ثابت ہونگے عدالتوں کی کارروائی میں خلل ڈالنا اور قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی در اصل ملکی سلامتی پر سرجیکل سڑائیک ہے اور اس طرح کے منفی اقدامات سے تباہ کن نتائج بر آمد ہونگے ۔ملک میں انتہائی مشکل سے اور بڑی قربانیوں کے بعد جمہوری نظام پنپنے لگاہے مگر آمریت کو کوکھ میں جنم لینے والے اس جمہوری بساط کو ہی لیپٹنا چاہتے ہیں شاید ان کا یہ خیال ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کا مستقبل تاریخ ہو چکا ہے اس لئے نہ رہے بانس نہ بجے بانسری پیپلز پارٹی اس طرح کے منفی اقدامات اور ہتگھنڈوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور سختی سے مسترد کر تی ہے پیپلز پارٹی ملک کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے فرنٹ لاین پر کھڑی ہے اور کسی بھی قیمت پر غیر جمہوری اقدامات اور طرز عمل کی حمایت نہیں کرئے گی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا بھڑکیں مارنے والے فرار ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور ہزاروں کارکنوں نے جیلیں کاٹی کوڈئے کھانے سمیت حتیٰ کہ جانوں کا نظرانہ تک پیش کیا اور سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح اور عوام ور تاریخ کی عدالت میں سر خرو ٹھہرئے نواز لیگ اپنی سیاسی غلطیوں کا ملبہ عدلیہ اور اداروں پر ڈالنا چا رہی ہے لیکن قوم ان کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گئی آئین میں ہر ادارئے کا دائرہ کا اور مینڈیٹ واضح ہے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ سرکار پیپلز پارٹی کے منصوبوں کا افتتاح کر کے استور کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی اور استور کے باشعور عوام راما فیسٹول میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اور سیاحت کش اقدامات کو نہیں بھولے حفیظ سر کار پیپلز پارٹی کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ہی پر تنقید کر رہی ہے جو کہ افسوس ناک پہلو ہے صوبائی حکومت کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو تسلیم کرنا چا ہیے کیونکہ اب تیز رفتار میڈیا کا دور ہے اور عوام پل پل کی خبر رکھتی ہے اب جھوٹ اور دوکھے کی سیاست نہیں چل گی

Related Articles

Back to top button