Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی، انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ آدبی پروگرامات اختتام پذیر

بونی ( جمشید احمد)محکمہ تعلیم خیبر پختو خواہ کے زیر اہتمام سب ڈویژن مستوج میں جاری ادبی پروگرامات گذشتہ دن اختتام پذیر ہوئے جس میں مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول موژگول میں مقابلہ ہوا جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر آحمد غازی گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائیس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ آمان اللہ تھے ۔نظامت کی فرائیض نور الصباح (ایس ایس ٹی )نے انجام دی پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جن میں حسن قرات ، نعت خوانی، تقریری مقابلے، ذہنی آزمائش کا پروگرام، مضمون نویسی،ڈرائنگ وغیرہ شامل تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات ہیڈ ماسٹر ہائی سکول موژگول نعیم الرحمن نے پیش کر تے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اسطرح طلباء کے درمیان ادبی مقابلہ شروع ہوا اس طرح حسن قرات کا مقابلہ کلیم اللہ جی ایچ ایس ایس شاگرام۔ نعت خوانی یاسر احمد گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر، قومی ترانہ کلیم اللہ اینڈ ہمنوا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام، اردو تقریر پرویز عالم گورنمنٹ ہائی سکول کھوت، انگریزی تقریر کامران نواز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج، ملی نغمہ تنویراملک اور ساتھی جی ایچ ایس ایس شاگرام، مضمون نویسی محبوب الرحمن گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ ،ڈرائینگ سلمان نواز گورنمنٹ ہائی سکول بونی اور ذہنی ازمائش کا مقابلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج نے جیتا آخر میں جیتنے والوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

Related Articles

Back to top button