عوامی نیشنل پارٹی اپنی کارکردگی اورکامیابیوں کے بل بوتے پرانتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کاپول کھول دے گی؍الحاج عیدالحسین
چترال (ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی چترال میں شمولیتی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی اوراے پی ایم ایل کے درجنوں افراداے این پی میں شمولیت اختیارکی۔گذشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی چترال کے ضلعی دفتر میں حیدرامان کریم آباد، عجیب خان چیوڈوک،عبدالمتین ورکوپ تورکہو،زیشان احمدجمالدندہ کوشٹ ،نعیم الدین بمبوریت،ارسلان حیدرلون،احمدعلی تورکہو،عبدالہادی شیشی کوہ،سابق صوبائی اسمبلی کے کنڈیڈیٹ کابیٹاٹھیکہ داروقاراحمداورغوچ ،سمیع الحق ،محمدرشیدجغوراوردیگرنے پی پی پی اوراے پی ایم ایل کوخیربادکہتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔ اس موقع پر ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی الحاج عیدالحسین ،جنرل سیکرٹری میرعباداللہ اوردیگرضلعی رہنماوں نے اے این پی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے اے این پی ضلع چترال میں میں مظبوط قوت بن کر ابھرے گی۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی حکومت میں ہوں یانہ ہوں باچہ خان کے پیروکارمخالفین کے مذموم عزائم کوخاک میں ملادیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی اپنی کارکردگی اورکامیابیوں کے بل بوتے پرانتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کاپول کھول دے گی۔انہوں نے کہاکہ اے این پی دورمیں ہم نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم نے جس کو دوستی کاہاتھ دیاہے وہ آخری دم تک برقراررہے گا