تازہ ترین
من گھڑت اوربے بنیادخبرکی پرزورتردیدکرتی ہوں ان کامرنااورجیناپیپلزپارٹی کے ساتھ ہے؍خاتون کونسلرریحانہ
چترال (شاہ مرادبیگ)ویلج کونسل کریم آبادگرام کے خاتون کونسلرریحانہ نے اُن کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی خبرکومن گھڑت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی اورشہیدرانی کاادنیٰ ورکرہیں وہ پیپلزپارٹی کوچھوڑنے اوراے این پی میں شامل ہونے کاتصوربھی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ میں اورمیراخاندان پیپلزپارٹی کے بنیادی ورکرہیں میں ایک کونسلرہوں کسی بھی سیاسی ومذہبی پارٹی کے راہنماسے مل سکتی ہوں لیکن اس کامطلب ہرگزیہ نہیں کہ میں اس پارٹی میں شامل ہوچکاہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں اس من گھڑت اوربے بنیادخبرکی پرزورتردیدکرتی ہوں ان کامرنااورجیناپیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔