Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال نے ویلج ناظمین کی معاونت سیکلین اینڈ گرین چترال پراجیکٹ کے تحت ماحول کو پولی تھین بیگز کی الائشوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی قدم اٹھائی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال نے ویلج ناظمین کی معاونت سیکلین اینڈ گرین چترال پراجیکٹ کے تحت ماحول کو پولی تھین بیگز کی الائشوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی قدم اٹھائی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بدھ کے روز کرتے ہوئے اسے پورے ملک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیا تھا ۔ جمعرات کے روز صوبائی وزیر محمود خان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور، ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر اور ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ نے ایک خصوصی تقریب میں اس پراجیکٹ کی سرگرمیوں کا عملی آغاز کرتے ہوئے درجنوں افراد میں مفت شاپرز تقسیم کئے جو کہ آسانی سے تحلیل ہونے والے اور ماحول دوست مواد سے بنائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مہمانوں محمود خان ، ظہیرالاسلام اور اخترحیات خان گنڈاپور نے کلین اینڈ گرین چترال کو بہت ہی مفید منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر کی تخلیقی کاوشوں کی داد دیتے ہوئے ویلج ناظمین کی طرف سے تعاون کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر ویلج ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمد خان اور دیگر ویلج ناظمین میر صمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور عبدالقادر المعروف متار بھی موجود تھے ۔ اس پراجیکٹ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایاگیاکہ چترال سے پولی تھین سے بنے ہوئے شاپرز کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا جبکہ کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لئے ڈسٹ بین وافر مقدار میں فراہم کئے جائیں گے اور لوگو ں میں اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورکوڑا کرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کی عادت ڈال دی جائے گی۔ تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Related Articles

Back to top button