یونیسیف کے مالی تعاون سے DHQہسپتال چترال میں جدید سہولیات سے آراستہ نیو چائلڈبرن کئیر یونٹ (نرسری )نے کام شروع
چترال(رپورٹ شہریار بیگ) یونیسیف کے مالی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال( زنانہ )چترال میں جدید سہولیات سے آراستہ نیو چائلڈبرن کئیر یونٹ (نرسری )نے کام شروع کر دیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے یونیسیف کے انچارچ ڈاکٹر چارلس نوزوکی کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DHOڈاکٹر اسراراللہ،ڈاکٹر نور الاسلام، زنانہ ہسپتال کے انچارچ ڈاکٹر گلزار احمد اورگائینی کالوجسٹ ڈاکٹر سلمہ حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یونٹ کے قیام سے DHQ ہسپتال چترال میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایک بہتریں سہولت میسر آگئی ہے۔ متعلقہ ڈاکٹرز اور نرسس کو اس سلسلے میں یونیسیف کی طرف سے تربیت بھی دی گئی ہے جس کے لئے چترال کے عوام یونیسیف کے شکر گزار ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اور ڈاکٹر چارلس نوزوکی نے خطاب میں کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کو کم سے کم کیا جائے جس میں ہمیں ایک حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اُنہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں آگے آکر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ مسٹر چارلس نوزوکی نے مذکورہ ہسپتال میں جدید لیبر روم کے قیام کا بھی یقین دلایاجس کا مطالبہ لیڈی ڈاکٹر سلمہ حسن نے کیا تھا اس موقع پر اُنہوں نے نرسری کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائیزہ لیا۔