تازہ ترین
سی اینڈڈبلیوچترال میں بارچترالی خاتون سب انجینئرکی تقرری
چترال (نامہ نگار)شائستہ نازچترال سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہے جس کی تقرری محکمہ سی این ڈبلیوچترال میں بطورسب انجینئرکی گئی ہے ۔انجینئرشائستہ نازکاتعلق اپرچترال کے گاؤں چنارمستوج سے ہے۔انہوں نے اپنی تقرری کوچترالی بچیوں کے لئے نیک شگون قراردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال کی بچیوں میں بے پناہ صلاحیت موجودہے ۔شرط صرف مواقع اوررہنمائی کی ہے ۔انہوں نے اپنی کامیابی کواپنے والدین کی دعااوراپنی محنت کانتیجہ قراردیا۔