Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) جمعہ کی شب ڈھائی بجے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، صدرتجار یونین دروش حاجی شاد محمد خان ، ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سوشل ورکر ریاض حسین کامل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرکے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان دکانوں میں 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26کباڑ خانے، 3 گھر اور جنرل اسٹور شامل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے والے رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کرکے آگ کا رخ رہائشی گھروں کی طرف ہونے سے روک دیاجس سے دروش ایک ممکنہ تباہی سے بچ گئی ۔ آتشزدگی کے وجوہات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی لیکن آگ سب سے پہلے ایک کباڑی کے دکان میں لگ گئی جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگنے سے پھٹ گئی اور آگ کوچاروں طرف پھیلادی ۔ انہوں نے کہاکہ دروش بازار میں آتشزدگی کے متاثریں کا ذریعہ معاش تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس کے لئے ان کے ساتھ حکومتی امداد ناگزیر ہے اس لئے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ریلیف ایکٹ میں تبدیلی لاکر ان متاثریں کے بھاری نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔انہوں نے چترال کے لئے منظور کردہ ریسکیو 1122کو فوری طور پر چترال میں فنکشنل کیا جائے تاکہ ایسے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ صدر چیمبر آف کامرس نے اچھی کارکردگی پرچترال سکاوٹس،چترال پولیس  ٹی ایم اے کے فائر اسٹاف کے انعام کا بھی اعلان کیا۔ ا نہوں نے بروقت موقع پر پہنچنے پر اے ڈی سی چترال منہاس الدین اور اپر دیر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا بھی شکریہ اداکیا۔

Related Articles

Back to top button