چترال پولیس کی طرف سے منشیات کیخلاف بھرپور انداز میں کاروائی اور منشیات فروشوں کی گرفتاری ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں/ مولانا عبد الاکبر چترالی
این اے ۲۳( NA32 ) چترال سے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی،سابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے چترال پولیس کی طرف سے منشیات کیخلاف بھرپور انداز میں کاروائی اور منشیات فروشوں کی گرفتاری پر چترال پولیس اور ایس ایچ او تھانہ چترالی منیر الملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور صوبائی حکومت اور آئی جی پی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن کارکردگی کے حامل پولیس جوانوں کو نقد انعام اور توصیفی اسناد دے دی جائیں تاکہ منشیات اور دیگر سماج دشمن جرائم کے خلاف کاروائی کرنے پر پویس کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکے اور ان کو حوصلہ ملے مولانا عبد الاکبر نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم اپنی نوجوان اور آئندہ نسلوں کو بھی منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھ کر اپنا مستقبل کامیاب بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات اُمّالخبائث اور تمام جرائم میں اضافہ کا باعث ہیں یہی وہ ناسور
ہے جس کا تدارک حکمرانوں پر لازم ہے اور اس کیخلاف کاروائی قابل صد تحسین و شاباش ہے