Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اگلے الیکشن میں جماعت اسلامی واضح کامیابی حاصل کرے گی، مولانا عبدالمجید

باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ایجنسی، تحصیل ماموند مینہ میں جماعت اسلامی کا شمولیتی پروگرام ملک عبدالغفور کاکا نے اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شولیت کا اعلان کیا۔ ان کے ساتھ شامل ہونے والے دیگر افراد میں محمد عفورلالا، ملک لعل ذادہ، نادرامیر صاحب، محمد زیر شاہ، حاجی دیدن صاحب، گل لالا، گمبیر خان، رحمان گل، احسان اللہ، حاجی اقبال نے خاندانوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا عبدالمجید، صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ لطیف جان نے خطاب کیا۔ آنے والے خاندانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ مقررین نے اپنے خطاب میںکہا کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے۔ اگلے الیکشن میں جماعت اسلامی کاواضح کامیابی حاصل کرے گی۔

Related Articles

Back to top button