Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آر آئی پی جے اے ۔الیکشن میں کامیابی صحافیوں کی مثبت صحافت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایس اے صہبائی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)جرنلسٹس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے بانی عارف صہبائی نے آر آئی پی جے اے کے تمام نو منتخب ممبران کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام صحافی دراصل جمہوریت پسند ہیں اور وہ معاشرے کی ہر برائی کو اپنے زورِ قلم اور اپنی صحافتی ذمہ دمہ داریوں کے ذریعے ارباب اختیار تک پہنچاتے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب اور پر امن الیکشن کے انعقاد پر تمام صحافیوں کی بھر پور کوششوں کو سراہا۔ جو درحقیقت باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان تمام صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی ۔ پاکستان کے تمام صحافی اپنی صحافتی سرگرمیاں انتہائی محنت اور جانفشانی سے ادا کرتے ہیں۔ اور مستقبل میں بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں با احسن خوبی ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان جرنلسٹس ایسویشن صحافیوں کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button