اپر چترال کو اگر محروم رکھ کر گولین گول بجلی گھر کو افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت پورے علاقے کے عوام سڑکوں پر ہونگے
سنوغر(حمیدحقی)عوام پرواک کی طرف سے گزشتہ روز دی گئی ڈیڈلائین کے مطابق ہفتے کے روز ایک احتجاجی جلسہ زیر صدارت ریٹائرڈ صوبیدار صاحب الدین بمقام پرواک منعقد ہوا۔جلسے میں عوام پرواک کے شانہ بشانہ علاقہ سنوعر عوام کیساتھ دوسرے سرکردہ سماجی و سیاسی کارکنان و نوجوانان کے علاوہ ریشن بحالی بجلی گھر کے صدر ، سماجی و سیاسی شخصیت نادر جان ، اور سیاسی سرگرم کارکن سید سردار حسین شاہ کے علاوہ دوسرے سول سوسائٹیز کے اعلیٰ عہدہ دران اور ممبران نے کافی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ان کے علاوہ جلسے میں کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے نمٹنے اور عوام کو پرامن رکھنے کی عرض سے چترال پولیس کے نوجوان دستے بھی تعینات تھے۔جلسے کا آغاز دی ہوئی وقت کے مطابق صبح ۰۱ بجے باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس کے بعد مقریریں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی راہنماوں کی نا اہلی اور عوام دشمن رویوں پر مکمل انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر دوسرے مقریریں کے علاوہ سیاسی کارکن اور بحالی ریشن بجلی گھر کے صدر ،عبداللہ جان، سیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ، چیرمین ویلج کونسل وور محمد، کونسلر وی سی پرواک عیدی علی ،سماجی کارکن شیر مومن، سماجی کارکن محمد ظھیر، پرنسپل سلطان فراز ، سماجی کارکن حیدر احمد، ریٹائرڈ صوبیدار صاحب الدین ، معروف شخصیت روزگار ولی شاہ، سماجی کارکن نور احمد شاہ، کے علاوہ کئی دوسرے معتبرات نے بھی اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوے زیر تعمیر گولین بجلی گھر سے اپر چترال کو محروم رکھنے کی خبر اور تا حال عوام کو بجلی کی عدم ترسیل پر سیاسی نمائندگان اور ضلعی سربراہان کے علاوہ محکمہ برقیات کی عدم توجہی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوے حکومت وقت اور متعلقہ حکام کو متنبہ کیا۔کہ اگر بجلی سے متاثرہ اپر چترال کو اگر محروم رکھ کر گولین گول بجلی گھر کو افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت پورے علاقے کے عوام سڑکوں پر ہونگے۔ اور تمام تر خراب صورت حال کا ذمہ دار حکومت وقت اور دوسرے انتظامی حکام کیساتھ ساتھ محکمہ برقیات پر عائد ہوگی۔کہ جن کی عیر سنجیدہ رویوں اور گول مٹول بیانات کیوجہ سے عوام کی مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔اس لیے متعلقہ حکام اور ذمہ داران بروقت اپنی فرائض منصبی ادا کرنے میں سنجیدہ رویہ اپنا لے۔تاکہ عوام کی مشکلات میں بھی کمی لائی جا سکے اور انتظامیہ کو بھی مسائل پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ جلسے میں متفقہ طور قرارداد بھی پاس کیا گیا جسمیں علاقے کے موجودہ مشکل صورت حال کے ازالے کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر قدم اٹھانے پر زور دیتے ہوے واضح کیا گیا کہ اپر چترال کے عوام گولین گول بجلی کے افتتاح کے لئے دی گئی ڈیڈ لائین تک اپنے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔تاہم اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھنے یا اس قسم کی کسی بھی کوشش کی صورت میں مکمل طور پر احتجاج کرکے اس قسم کے عزائم کو کسی بھی حالت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔اور علاقے کے کونسلرز، ممبرز، اور ریشن بجلی گھر بحالی کے سارے عھدہ دران اور ذمہ داران ائندہ کے لائحہ عامہ کے لئے وقتا فوقتا عوام کو اگاہ کرتے رہیں گے۔ قرارداد کے سارے فوٹو کاپی جلد انتظامی اداروں کیسربراہان اور متعلقہ محکموں کو بھیج دی جائیگی۔۔