ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان سیرت کانفرنس کا انعقاد
چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ) ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان سیرت کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد مدرسہ بکرآباد میں آج 24دسمبر بروز اتوار منعقد ہوا۔ جس میں چترال کے جید علماء کرام، ضلعی سیرت کونسل کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد حضورﷺ کی شان میں نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد مقررین حضرات نے سیرت النبی ؐ کے مختلف پہلوؤں کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐ کی آمد سے پہلے ہر طرف ظلمت کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ مظلوموں کا کوئی داد رسی کرنے والا نہیں تھا ۔آپؐ مظلوموں کے ولی ، حامی بن کر تشریف لائے اور دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ مقرریں حضرات نے کہا کہ کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں آپؐ کی تعلیمات کو مقدم رکھے اور آپس کی اختلافات سے گریز کریں ۔مقررین نے اسوہ رسول ؐ کو موجودہ دور کی انسانیت کو درپیش تمام پریشانیوں اور دکھوں کا واحد علاج قرار دیا ۔ کانفرنس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔