Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کیرج کنٹریکٹروں کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیاجائے تاکہ چترال کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی دوبارہ شروع ہوسکے ؍پٹرول پمپ مالکان کاپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ، خزانچی قاضی ظاہر محمد ، جنرل سیکرٹری منیر احمد اور دوسروں نے وفاقی وزارت پٹرولیم، پی ایس او انتظامیہ اور چترال کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے پرزور اپیل کی ہے کہ پی ایس او کی کیرج کنٹریکٹروں کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیاجائے تاکہ چترال کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی دوبارہ شروع ہوسکے جبکہ اس وقت چترال کے پٹرول پمپوں میں چوبیس گھنٹوں کے لئے بھی اسٹاک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ جائے گی۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کیرج کنٹریکٹر کیرج ریٹ میں مناسب اضافے کے لئے گزشتہ دس دنوں سے ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے چترال میں پٹرولیم کی اسٹاک تقریباً ختم ہوگئی ہے اور یہاں علاقے کی جغرافیائی صورت حال اور غیر یقینی موسمی حالات کا بھی سامنا ہے جوکہ بھیانک صورت اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ27دسمبر کو کیرج کنٹریکٹروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لئے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کئے جائیں جوکہ ملک کے دشوار علاقوں میں سپلائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں پٹرول پمپ مالکان کو خاطرخواہ سیکورٹی دی جائے جوکہ پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کے غیض وغضب کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پٹرول پمپ مالکان نے بتایاکہ چترال میں پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ کھپت ڈیڑھ لاکھ لٹر ہے جبکہ پٹرول پمپوں کی تعداد 35سے ذیادہ ہے۔ اس موقع پر چترال کے پٹرول پمپ مالکان ظاہر جا ن، ملوک خان، بادشاہ یوسف، سلطان زرین، محبو ب حسین، شعیب اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button