Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کےبعض سیاسی حلقے صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف پروپگنڈا کرکے چترال کے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں؍عبدالطیف

چترال ( محکم الدین ) تحریک انصاف کے رہنما عبداللطیف اور آفتاب ایم طاہر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے ۔ کہ چترال کے بعض سیاسی حلقے صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف پروپگنڈا کرکے چترال کے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گولین پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے کیلئے پیسکو اور پیڈو کے مابین معامالت طے پا جائیں گے ، جس کے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی ۔ اس سلسلے میں 28دسمبر کو پیسکو اور پیڈو حکام کے درمیان اجلاس چترال میں منعقد ہوگی ۔ جس میں تما م معامات طے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بعض عناصر اس کو ہوا دے کر صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف گمراہ کُن افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ عبد اللطیف نے کہا ۔ کہ پینتیس سالوں سے چترال پر حکومت کرنے والوں کو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔ جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اب تک 600میگاواٹ سے زائد بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے چکی ہے ۔ اور ایک ہزار میگاواٹ کے مزید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ریشن پاور ہاؤس کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی بنیادی کام سر انجام دیے جا چکے ہیں ۔ کنسلٹنٹ کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے ۔ عملی کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button