مخالفین جتنا زور لگا لیں 2018کے انتخابات میں پی پی پی چترال سمیت پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی؍انجینئرفضل ربی جان
چترال(ڈیلی چترال نیوز)فخرچترال انجینئرفضل ربی جان کی سیاسی شعوراورصلاحیت کودیکھ کرپاکستا ن پیپلزپارٹی کے صوبائی قیادت نے مختصرمدت میں ضلعی کابینہ کاحصہ بنانے کافیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کانائب صدرمقررکرکے نوٹفیکیشن جاری کردی۔انجینئرفضل ربی جان چندمہینے پہلے جماعت اسلامی چترال کے رکنیت سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی ۔اعلان کے بعدآئے روزچترال کے مختلف علاقوں میں لوگ درجنوں کے حساب سے اپنے اپنے برادری سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جس سے پی پی پی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے ۔انجینئرفضل ربی جان نے ڈیلی چترال سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ائندہ عام انتخابات کی تاریخ توابھی واضح نہیں ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے چترال میں اپنی ساری تیاریاں شروع کردی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اس نے آمروں کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ ان کو شکست بھی دی اور ملک کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کیا جب بھی اس ملک کی تاریخ لکھی جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کے مظلوم،محکوم عوام اورمزدوروں کو انکے جائزحقوق دلانے کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی شہید بھٹو کے وژن کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے آگے بڑھایا انکی شہادت کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے منشور کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی کیلئے قیادت اور کارکن قربان کئے جو لیڈر بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں انہیں تو جمہوریت کے معنی تک پتہ نہیں ہیں۔فضل ربی جاں نے کہاکہ مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں 2018کے انتخابات میں پی پی نا صرف چترال بلکہ پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا۔پی پی کا منشور عوامی خدمت ہے اور اس کے جیالے ورکرز ملک کے چاروں کونے عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں ۔