چترال میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی
چترال(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سید کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال میں آج 27دسمبر2017کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان نے شہید بے نظیر بھٹو اوربھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا، اُن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اُن کے میشن کو آگے لے جانے کا تہیہ کیا۔پی پی پی کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) قاضی احمد سید،ایم پی اے سید سردار حسین،شریف حسین،وزیر،قاری نظام، اور حمید جلال نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لئے خدمات اور بے نظیر بھٹو شہید کے زندگی پر روشنی ڈالی۔انجینئر فضل ربی جان نے خطاب کرتے ہوئَ کہاکہ چترال کے سیاست کی پہچان چترال کی قومیت ہے اس لئے چترال میں رہنے والے سنی اوراسماعیلی کمیونٹی کوایک ساتھ لے آگے لے جائِیں گے۔پروگرام کے صدر محفل جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ تھے۔اسٹیج کے فرائض صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال عالم زیب ایڈوکیٹ نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی قائدین نے پی پی پی میں شامل ہونے والوں کوہار اور پی پی پی جھنڈے پیش کیے گئے۔