کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب،گلگت اورچترال سے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی
کراچی (نامہ نگار)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح دیگر صوبوں میں بھی قومیت کی سیاست ختم کرنا ہوگی، سندھ میں پیپلز پارٹی کو ہم ہی شکست دے سکتے ہیں اور یقیناً اسے شکست دے کر حکومت بنائیں گے جس میں ہم تعلیم اور صحت پر کام کریں گے۔پرویز مشرف نے کہا کہ میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہو ں، پیپلز پارٹی نے بلوچوں اور سندھیوں کو مہاجروں سے لڑائی کے لیے اسلحہ دیا، ان سب کو چھوڑو میں اس مشکل سے نکالوں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارت ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے سب قومیتوں کو ایک پاکستانی قوم بننا ہوگا کیوں کہ قائد اعظم نے کہا تھا قوموں میں بٹو گے تو ختم ہوجاؤ گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام بے زار ہو چکے ہیں۔ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس وقت ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ تیسری سیاسی قوت لانے کے لیے یا تیسری سیاسی قوت بنانے کے لیے اے پی ایم ایل ملک کی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پرچاروں صوبوں سے بشمول گلگت بلستان آزادکشمیراورقبائلی علاقوں سے کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔چترال سے آل پاکستان مسلم لیگ ضلعی صدر سابق کمشنر سلطان وریز ، Coordinator ناصر شاہ پیرزادہ ،سینئرنائب صدرممتازماہرتعلیم (ر)پرنسپل160 شیر ولی خان اسیر،الوعظ سیدسلطان نگاہ اوردیگرکارکنوں نے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی۔