Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اظہارتعزیت۔۔۔سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ کاڈاکٹرسیدیوسف ہارون کی والدہ محترمہ کے انتقال پراظہارافسوس

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے ڈاکٹر سیدیوسف ہارون ، سید عبدالجبار، سید فرید اللہ شاہ ، سید سجاد حسین اور ڈائریکٹر زیمنک کور سید مظہر علی شاہ آف چرون کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئےاپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ ماں اس کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے،بے شک ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے چہرے پرہمیشہ نور،آنکھوں میں محبت ،لہجے میں مٹھاس ،آغوش محبت سے بھری،ہاتھوں میں شفقت اورپیروں تلے جنت ہے ۔ ماں دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے، ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی پھیلاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ اولاد کی خواہشات کوپوراکرنے میں گزرجاتی ہے ۔ماں کی جدائی ایک ناگزیزحقیقت ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کوصبروہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔مرحومہ کے درجات بلند اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے (آمین)

Related Articles

Back to top button