Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ ایلیمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن ضلع چترال کے مردانہ و زنانہ مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز کا ایک اجلاس

چترال ( نما یندہ ڈیلی چترال) محکمہ ایلیمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن ضلع چترال کے مردانہ و زنانہ مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز کا ایک اجلاس محمود غزنوی ایس ڈی ای او چترال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مینیجمنٹ کے دیرینہ مطالبہ پر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ ، سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی تمام تنظیموں اور کلرک ایسو سی ایشن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، آپ سب نے مینیجمنٹ کیڈر کے افسران کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ۔ اور تمام آفیسروں نے اسی عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر خلوص اور دیانتداری سے ادا کریں گے۔ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

Related Articles

Back to top button