تازہ ترین

چترال میں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ”آپریشن بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے اتالیق پل پر ایک تقریب منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال میں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ”آپریشن بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے اتالیق پل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی تاریخی فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم این اے غزالہ انجم، سعید احمد خان، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عمران الملک اے این پی کے ضلعی صدرحاجی عیدالحسین،معروف سماجی شخصیت عنایت اللہ اسیر اور دیگرنے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، جس نے ایک سال قبل بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ ایم این اےغزالہ انجم نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی قیادت اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فتح نے اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ مقررین نے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں چترال کے لیے کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا، جن میں لواری ٹنل کی تکمیل اور گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ 10 مئی 2025 کو شروع ہونے والا یہ آپریشن دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف ”سیسہ پلائی ہوئی دیوار” ثابت ہوا اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔یہ تقریب چترال کے عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنے اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاپاکستان کا کوئی بھی دشمن اب بھولے سے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button