Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ادارے کی طرف سے اس ہیلتھ سنٹر کوبندکرنے سے علاقے کے عوا م میں شدید اضطراب پھیل گئی ہے ؛۔ موری لشٹ میں آغا خان ہیلتھ سروس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) یونین کونسل کوہ میں موری لشٹ میں آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر انتظام چلنے والی ہیلتھ سنٹر کے چیرمیں معراج احمد نے کہاہے کہ ادارے کی طرف سے اس ہیلتھ سنٹر کوبندکرنے سے علاقے کے عوا م میں شدید اضطراب پھیل گئی ہے کیونکہ اس علاقے میں یہ علاج معالجے کا واحد مرکز تھا جس پر استانگول سے لے کر موری بالا تک کے عوام کا دارومدار تھا ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیر کی سہولیات میں اضافے کی بجائے انہیں کم کرنا عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیںاور اس مرحلے میں اس سنٹر کی بندش سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انتہائی اہمیت کی حامل اس سنٹر کو بند کرنے کا ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

Related Articles

Back to top button