تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم، ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال حمید اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے ہمراہ پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم، ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال حمید اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے ہمراہ پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

افسران نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کے دورے کے دوران Suicide Preventive Unit & Gender Response Centre کے آفس کا خصوصی معائنہ کیا۔

انچارج Suicide Preventive Unit & Gender Response Centre سب انسپکٹر دلشاد پری نے افسران کو یونٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

افسران نے خواتین کے مسائل کو خواتین پولیس افسران کے ذریعے حل کرنے، خودکشیوں کی روک تھام اور آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں لوئر چترال پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ خواتین اور بچیاں اپنے مسائل کو مکمل رازداری اور قانونی طریقہ کار کے تحت حل کرنے کے لیے اس ادارے کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔

اپر اور لوئر چترال انتظامیہ کے سربراہان نے یقین دلایا کہ خواتین اور بچیوں کے مسائل کے حل کے لیے دونوں اضلاع میں Suicide Preventive Unit & Gender Response Centre کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، تاکہ نہ صرف ان کے مسائل حل ہوں بلکہ انہیں یہ آگاہی بھی دی جائے کہ ان کے مسائل خواتین افسران کے ذریعے مکمل رازداری سے حل کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈی۔پی۔او اپر اور لوئر چترال نے باہمی مشورے سے یہ فیصلہ کیا کہ اپر چترال پولیس کے لیڈی افسران کو بھی اس یونٹ میں ٹریننگ دی جائے گی اور اس ادارے کی خدمات کو اپر اور لوئر چترال دونوں میں وسعت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button