تازہ ترین
کو غذی قتل کیس پشاورہائی کورٹ دارالقضاء سوات نے صادق الرحمن کو بری کردیا,ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن کورٹ کی طرف سے قتل کیس میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار
سوات /پشاور ہائی کورٹ دارالقضا ء سوات نے چترا ل کوغذی قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے سیشن کورٹ کی طرف سے عمرقید کی سز ا کالعدم قرار دیکرملزم صادق الرحمن کو بری کر نے کی احکامات جاری کردی۔ سیشن عدالت نے ایک ملزم کو بری کیا تھا جبکہ صادق الرحمن کو عمر قید کی سز اسنائی گئی تھی فیصلہ کے خلاف صادق الرحمن نے جیل اپیل نمبر 49/2013 دائر کر رکھا تھا ملزم کی طرف سے رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ اور ولایت علی خان ایڈو کیٹ جبکہ سرکار کی طرف سے سلیمان ایڈوکیٹ پیش ہوئے پشاورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مقدمہ کی سماعت کی اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو کالعدام قرار دیکر ملزم کو جیل سے رہا کر نے کا حکم دے دیا ۔