لواری ٹنل کے کونتر موڑ پرخراب سڑک کے باعث ٹرالر حادثے کا شکار، روڈ مکمل طور پر بلاک
چترال (نمائندہ ) لواری ٹنل کے کونتر موڑ پر ٙخراب سڑک کے باعث ٹرالر پھنس جانے کی وجہ سےروڈ مکمل طور پر بلاک ہو گیا ہے .. جس سے چترال سےپشاور اور پشاور سے چترال انے والے مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.موقع پر موجود سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نےایکسپریس کو بتایا، کہ عثمانیہ کمپنی کا ٹرالر سریہ لے کر لواری ٹنل پر پر تعمیراتی ایریا میں جارہاتھا . کہ موڑ پر ناکافی اور خراب سڑک کے باعث بیک کیا،اور ٹرالر کا نصف حصہ سڑک سے باہرنکلا . لیکن معجزانہ طور پرنیچے آبادی پر گرنے سے محفوظ رہا .تاہم ٙٹرالر نے روڈمکمل طور پر بلاک کردی ہے،انہوں.نء کہا. کہ پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے . لیکن ابھی تک موقع پر کوئی نہیں پہنچا .رات سر پر ہے .ہوٹل نہیں ہیں .اور شدید سردی ہے .اسوجہ سے مسافر انتہائی تکلیف میں ہیں . مسافروں نےفوری طور پر کرین کے ذریعے ٹرالر کو نکال کر روڈ کھولنے کا مطالبہ کیاہے .