ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر اور اسسٹنٹ ٹریژری کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس اور ٹریژری آفس کے اہلکاروں کی طرف سے الوداعی پارٹی
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر افسر علی خان اور اسسٹنٹ ٹریژری افیسر نثار علی شاہ کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس اور ٹریژری آفس کے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں مقرریں نے ان افسران کی خدمات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملازمت سے ان کی فراغت سے جو خلا پیدا ہوگا وہ مشکل سے پر ہوگا۔ چترال سکاوٹس کے افیسر ز میس میں منعقدہ اس تقریب میں نثار علی شاہ شریک نہ ہوسکے جبکہ افسر علی خان موجود تھے جس میں چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین مہمان خصوصی اور سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نورالاسلام نے صدارت کی اور چترال سکاوٹس کے افسران میجر وہاب خان ، میجر توصیف انجم اور اکاونٹس افیسر آصف حسین خٹک اور ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی منہاس الدین ، ڈسٹرکٹ افیسر فنانس حیات شاہ، سیٹلمنٹ افیسر سید مظہر علی شاہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض رومی، ایس ڈی او ایریگیشن علی ، میڈیکل افیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ، پرنسپل حافظ نوراللہ، لائبریرین ٹی ایم اے سیف اللہ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر افضل الدین ، صدر چترال پریس کلب ظہیرالدین اور دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر شکیل احمد نے سبکدوش ہونے والے ڈی اے او افسر علی خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی طرف وسیع علم اور تجربہ کے بغیر ان کی کمی کو پورا نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے اے ڈی سی منہاس الدین نے کہاکہ افسر علی خان کے ساتھ کام کرنے کی تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بطور ریٹرننگ افیسر انہوں نے جن انتظامی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ، وہ ان سے متاثر ہوئے اور محکمہ فوڈ میں ایک انکوائری میں بھی ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی خداداد صلاحیتوں کا معترف ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے قابل اور باصلاحیت افسران کی ملازمت سے سبکدوشی سے سرکاری محکمے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ سبکدوش ہونے والے افسر علی خان نے کہاکہ انہوں نے تقریباً39سال اکاونٹس سروس میں رہے اور اس محکمے کی فرائض کے نوعیت کے لحاظ سے یہاں ملازمت کرنا اور خاص کربھاری ذمہ داری نبھانا مشکل کام ہے جس میں توازن برقرار رکھنا ایک کھٹن کام ہوتا ہے۔ انہوں نے محکمے میں اپنے جونیروں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہوگا اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی شکایت آئے گی۔ مہمان خصوصی کرنل معین الدین نے کہاکہ اکاونٹس سروس میں دوسرے محکمہ جات کے اہلکاروں کی ناراضگیاں مول لینے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ افسر علی خان کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس نازک اور حساس ذمہ داری کو بطریق احسن نبھالیا۔ اپنے صدراتی خطاب میں کہاکہ افسر علی خان دوسروں کے لئے قابل تقلید ہیں جوکہ نہ صرف دیانت داری کے لحاظ سے مشہور تھے بلکہ اپنی استعداد کار اور قابلیت میں بھی یکتا مانے جاتے تھے اور جب تک وہ اس عہدے پر فائز رہے کسی کو بھی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سے کسی شکایت کا موقع نہیں ملا۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے اپنی طرف سے افسر علی خان کو شیلڈ اور ٹوپی پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے اہلکاروں کی طرف سے چغہ اور چترالی ٹوپی پیش کئے۔ نظامت کی فرائض اشرف حسین انجام دے رہے تھے۔