تازہ ترین
بروک لاسپورمیں مرزہ نادر کا گھرآگ لگنے سے جل کر مکمل طورپرخاکستر
لاسپور(نمائندہ )گذشتہ دنوں لاسپور کے گاؤں بروک میں رات کے وقت آگ لگنے سے مرزہ نادر شاہ کا گھر جل مکمل طورپرخاکستر ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں پانج لاکھ کیش سمیت گھر کا مکمل سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔مرزہ نادر کے مطابق اُن کا تقریباً بیس لاکھ روپے سے ذیادہ کا نقصان ہوا۔واقعہ کا تفصل بتاتے ہوئے مرزہ نادر نے کہا کہ ٓاگ اس وقت لگی جب اس کا بیٹا رات اٹھ بجے پڑھنے کے لیے کمرے میں گیا تو آگ لگتے ہوئے دیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دی ، آگ نے بہت تیزی سے گھر کو اپنے لپیٹ میں لیا، اور پورے گھر کو خاکسترکرکے رکھ دیا۔علاقے کے لوگوں نے رات بھر پانی کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ مگر ناکام ہوئے۔مرزہ نادر شاہ کے مطابق وہ اپنے فیملی کو لیکر اپنے رشتہ داروں کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔