تحصیل پھنڈر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے
غذر (محبت حسین سے)تحصیل پھنڈر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے،محکمہ برقیات کے خلاف شدید احتجاج،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے حکومت کو سموار تک کی ڈیڈلائن دے دی،تفصیلات کے مطابق غذر کے بالائی تحصیل پھنڈر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام دلبرداشتہ ہو کربرقیات کے خلاف سڑکوں پر آگئے تحصیل میں دو مقامات گلاغمولی اور پراپر پھنڈر میں سینکڑوں افراد احتجاج کیں،مظاہرین ذمہ دار محکمے کے بہانے رد کرتے ہوئے کہا کہ چینل کی لیکج کو بند کرنا محکمے کی ذمہ داری ہے ، ہر سال اس بہانے سے علاقے کو اندھرے میں رکھا جارہا ہے،اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ برقیات بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے۔لیکج کی بندیش اور صفائی کا کام سیزنل ملازمین سے چھین کر ٹھیکیدار کو دیا گیا جو صرف پانچ بندوں کو کام پر لگایا ہے۔جس چینل کو درجنوں افراد نہیں سنبھال سکتے ہیں وہاں پانچ افراد کی بس کی بات نہیں کہ وہ بجلی گھر کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔علاقے میں لوڈشیڈنگ کی وجہ ٹھیکیدار کی بے بسی اور غفلت ہے ۔ مظاہرین نے محکمہ برقیات کو سموار تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادں پر چینل کے لیکیج کو پلاسٹک کے ذریعے بند کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ بڑھائے دیا جائے گا۔