Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سینٹ انتخابات ٗ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کیلئے سرگرم

پشاور۔سینٹ الیکشن کے لیے صوبائی اپوزیشن جماعتوں مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں اور فائنل لسٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی اپوزیشن رہنماؤں نے مشاورتی عمل تیز کردیاہے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کاایک اہم مشاورتی اجلاس خفیہ مقام پر ہوا۔

جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان ،کیوڈبلیو پی کے سکندرحیات شیرپاؤ ،اے این پی کے سردار حسین بابک ،پی پی پی کے محمد علی شاہ ،اور مسلم لیگ ن کے اورنگزیب نلوٹھا نے شرکت کی اجلاس میں ابتدائی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ مزیدبات چیت کے لیے آج ایک اور نشست کافیصلہ بھی کیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اتحاد ی جماعت کو بھی مشاورت میں شامل کرنے پر اتفاق کیاہے جس کے بعدآج کے اجلاس میں اہم پیشرفت کی توقع ہے اپوزیشن ذرائع کاکہناہے کہ اس بار حکومت کو ٹف ٹائم دیاجائے گا

Related Articles

Back to top button