ایڈوکیٹ نوید الرحمن چغتائی پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے ضلعی صدر مقرر،نوٹفیکیشن جاری
چترال(نمائندہ )تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے نوجوان سیاست دان نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کو ضلع چترال کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ضلعی صدر مقرر کیا ہے۔اور نوٹفیکیشن بھی جاری ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نیا صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے صوبائی صدر امیر مقام سے آج پشاورمیں ملاقات کی ،ملاقات میں اُنہوں نے اپنے اوپر اعتماد کرنے پر صوبائی اور مرکزی قیادت کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایا کہ وہ قیادت کے توقعات پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے صلااحیتوں کو بروئے کار لاکر مسلم لیگ(ن) کو ضلع چترال میں مزید فعال اور سیاسی قوت بنانے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ملاقات میں صوبائی صدر نے نومنتخب صدر کو اپنے بھرپور تاید وحمایت کا یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق نیاصدر چند دنوں بعد پشاورمیں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد چترال آئینگے۔