Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تورکہو،چوبیس گھنٹوں کےاندردو شادی شدہ خواتین نےخودکشی کرلی،ایک ہفتے کےاندرتیسراواقعہ

تورکہو ( شراف الدین ) سب ڈویژن مستوج کے سب تحصیل تورکہو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر دو شادی خواتین نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔ پہلا واقعہ تورکہو کے گاوں ورکوپ میں پیش آیاجہاں شادی شدہ خاتون مسماۃ ابسر بی بی دختر شیر عجم نامی خاتون نے دریائے تورکہو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے ۔ جو دو بچوں کی ماں تھیں۔ دوسرا واقعہ کھوت گاؤں میں پیش آیا جہاں بھی دو بچوں کی ماں مسماۃ فریدہ بی بی دختر شیر اعظم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ دونوں خواتین کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں واقعات کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا ہے ۔تاہم مقامی پولیس دفعہ 174کے تحت انکوائری اور تفتیش کررہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر تورکہو میں یہ تیسرا واقعہ ہے ۔اور گزشتہ چھ مہینوں کے اندر اپر چترال میں یہ 16 واں واقعہ ہے ۔ علاقے کے عوام نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات پر انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں،مرکزی و صوبائی حکومتوں اورغیر سرکاری اداروں سے اس غیر اسلامی فعل کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے مکمل ریسرچ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اور محکمہ پولیس سےہرایک کیس کی تہہ تک پہنچنے کی اپیل کی ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ ہفتے اسی طرح کا ایک اور واقعہ ریچ گاؤں میں پیش آیا جہاں 22سالہ نوجوان عالم ولد ابراہیم شاہ نے بارہ بور بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button