Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیپال کی صدر بدھیادیوی بھنڈاری سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اورنیپال کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کومتنوع شعبہ جات میں فعال شراکت داری میں تبدیل کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے، پاکستان نیپال کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہوئے دونوں حکومتوں اورعوام کی سطحوں پرروابط کو تقویت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یہ بات نیپال کی صدر بدھیادیوی بھنڈاری سے منگل کو یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ یہ ملاقات مہاراج گنج میں واقع نیپال کے سرکاری صدارتی محل”شیتل نواس“ میں ہوئی جس میں معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو تقویت دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے صدر بدھیا دیوی کو ملک میں جمہوریت عمل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی سیاسی استحکام اور ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button