Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال سے دیرجانے والی موٹر کار ایون گاؤں کے سامنے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد جان بحق

چترال (ڈیلی چترال نیوز)بدھ کے دن چترال سے دیرجانے والی موٹر کار ایون گاؤں کے سامنے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد جان بحق ہوگئے جن میں سے چار کی لاشیں دریا سے برامد کرلی گئیں جن میں ڈرائیورتنویرولداسرار سکنہ چمرکن،سمیع الرحمن ولدحبیب الرحمن سکنہ گولوغ دنین ، ،نظام الدین ،زوجہ نظام الدین چیوڈوک شامل ہیں جبکہ مفتی محمودسکنہ گرم چشمہ اور چار سالہ فہیم الدین ولد نظام الدین کی لاشیں تاحال برامد نہ ہوسکیں۔ گاڑی ڈیڑھ ہزار فٹ کی گہرائی میں دریا میں جاگری جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے جوکہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے مخالف سمت میں آنے والی ایک موٹر کار سے ٹکرائی تھی۔

Related Articles

Back to top button