چترال اے پی ایم ایل حقیقی گروپ کے معززین اور سفید ریشان کاایک اہم اجلاس

چترال(نمائندہ )گذشتہ روز اے پی ایم ایل حقیقی گروپ کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا۔جس میں اے پی ایم ایل حقیقی گروپ کے معززین اور سفید ریشان موجود تھے۔اجلا س میں گذشتہ ہفتے کے فیصلے کے موجب میں 23مارچ کو بعداز نماز جمعہ مبارک ایک جلسہ منعقد کرنے کے بارے میں فیصلہ کے بارے میں کہا گیا کہ جمعتہ المبارک کے ادائیگی کے بعد بارش کی وجہ سے جلسہ ملتوی ہوا جس کے بعد یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں امین دستگیر صدر اے پی ایم ایل حقیقی گروپ کے علاوہ الحاج عبدالرحما ن،نثار دستگیر،شیر اکبر،دل نواز،بدیع الرحمان،محمد یونس ،قاضی آفسر،ظاہر الدین،فضل ربی،اسلام الدین،وقار،سعادت حسین مخفی،قاضی عبدالوسیع،شیر جہان ،سمیع الدین،تاج الدین ودیگر جن کا تعلق چترال کے دوردراز علاقو ں سے تھا نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طورپر کہا کہ صوبائی سیٹ جو حال ہی میں واپس لیا گیا ہے20سال بعد تاریخ سیشن ہونے کے بعد سیٹ کا خاتمہ ہمارے ساتھ انتہائی ظلم کے مترادف ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی سردار حسین،سلیم خان اور بی بی فوزیہ سے یہ کیس صوبائی اسمبلی میں فوری طورپر اُٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں حال ہی میںاورنگزیب مہمند کو آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کا صوبائی صدر مقرر ہونے پر مبارک باد دی گئی اور اس فیصلے کی توسیع کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے اولین فرصت میں چترال کا دورکرکے کارکنوں کے تحفظات کودورکریں۔