219

اکرام حسین ایڈوکیٹ دروش بار ایسو سی ایشن کے صدر اورتاج الدین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

چترال(جہانزیب سے) چترال کے تاریخی قصبے تحصیل دروش کی وکلاء برادی کا علاقہ قاضی دروش میں الیکشن کے زریعے ووٹنگ کی گئی جس میں اکرام حسین ایڈوکیٹ صدر، تاج الدین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، شیر افضل خان ایڈوکیٹ نائب صدر ، ایڈوکیٹ حسین احمد فائنانس سیکرٹری اور میر اعظم خان لائبرین منتخب ہوئے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دروش با ر ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ اکرام حسین نے کہا کہ بار کونسل کے اصول و قوانین پر ہر صورت عمل کرنے اور بلا امتیاز خد مت کرنے کے عزم کا اظہار کیا او ر کہا کہ یہ میری زندگی کا مشن ہے کہ وکلاء کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کرنے کی جدو جہدجار ی رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں