تازہ ترین
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات،خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ صدر منتخب
چترال(نمائندہ ) خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ بار روم میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس سید برہان شاہ ایڈوکیٹ اور خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ کے مابین مقابلہ ہوا ۔خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ کو 40ووٹ جبکہ سید برہان شاہ ایڈوکیٹ کو 30ووٹ ملے۔وقاص احمد ایڈوکیٹ بلامقابلہ جنرل سیکرٹر ی مقرر ہوگئے تھے۔