چترال شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں ٹی ایم اوچترال قادر ناصر اور وی سی ناظمین کےنمائندہ وفد کااجلاس
چترال(نذیر احمد شاہ) چترال شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں ٹی ایم اوچترال قادر ناصر اور وی سی ناظمین کے ایک نمائندہ وفد کااجلاس پیر کے روز تحصیل مونسپل افس چترال میں ہوا۔اجلاس میں شہر کی صفائی کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ ہوا۔کہ شہر سے ٹی،ایم ،اے کی گاڑیاں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھائے جائینگے۔اوریہ گاڑیاں مختلف جگہوں پر رکھے گئے ڈسٹ بین سے کچرا اُٹھائینگے اور مضفات سے ایک روز چھوڑ کر دوسرے روز کچرے اْٹھائے جائینگے اور ڈمپ کرنے کیلئے ڈوم شغور کے مقام پر محکمہ کے طرف سے خریدی گئی زمین کھود کر کچرے کو ڈمپ کیا جائے گا،اجلا س میں علاقے کے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھر وں اور دکانوں کا کچرا ، ٹی۔ایم۔اے کی طرف سے جگہ جگہ رکھے گئے کوڑا دانوں میں ڈالیں وہاں سے محکمہ ٹی،ایم،اے کی گاڑیاں آکرکچرا اُٹھائینگے۔اجلاس میں ٹی ایم اے اور وی سی ناظمین نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چترال کو صاف شفاف شہر بنانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔وسی ناظمین وفد میں سجاد احمد وی سی ناظم جغور،حیات الرحمن وی سی ناظم خورکشاندہ،نوید احمد بیگ وی سی ناظم بکامک،مولانا ضمیر وی سی ناظم چترال ون اور مولانافضل حق شامل تھے