Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا وقت ختم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا وقت ختم۔آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی، الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر مجموعی طور پر 729اعتراضات دائر کیے گئے ،حلقہ بندیوں پر صرف پنجاب اور اسلام آباد سے 368 اعتراضات دائرکیے گئے،جبکہ دوسری طرف سندھ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا سے مجموعی طور 361اعتراضات دائر کیے گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق دائر اعتراضات پر سماعتیں کل سے شروع ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button