آر ڈی ڈی ،لوکل گورنمنٹ اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے چترال میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام
چترال(نمائندہ ) انجینئر فہم جلال اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیہی ترقی ڈیپارٹمنٹ ، لوکل گورنمنٹ اور تحصیل میونسپل چترال انتظامیہ کی طرف سے چترال میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے بعد ڈینگی بخار سے بچاؤ کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ واک پولو گراؤنڈ سے شروع ہوکر اتالیق بازار سے گزرتے ہوئے اتالیق پل پر اختتام پذیر ہوا جہاں واک ایک جلسے میں تبدیل ہوا۔شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور عوام کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے سلسلے میں مختلف پیغامات ان بینرز پر لکھے گئے تھے۔ واک کے شرکاء اور عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان نے کہا کہ ڈینگی واحد مچھر ہے جو گندا پانی کی بجائے صاف پانی میں پلتا اورر ہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار یہ مچھر کاٹے تو اس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے مگر اس سے بچاؤ نہایت آسان ہے اور علاج سے بہتر ہے کہ اختیاط سے کام لیا جائے تاکہ علاج کا نوبت ہی نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھرصبح سورج طلوع اور شام کو سورج غروب ہوتے وقت کاٹتا ہے اورہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور بالٹی وغیرہ میں اگر پانی ہو تو اسے ڈھانپ کر رکھے کھلا نہ چھوڑے تاکہ اس میں ڈینگی مچھر نہ پرورش نہ پاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ڈینگی مچھرکاٹے تو اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچانا چاہئے۔ڈینگی سے بچاؤ مہم کے آگاہی واک کا میں، ، ضلع نائب ناظم مولانا عبد الشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہم جلال ، تحصیل میونسپل آفیسر قادر نصیر، ویلج کونسل کے ناظمین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔