Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاک فوج کے زیربندوبست بروز گاوں کے لئے13500فٹ لمبی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام شروع کرنےکے اعلان پر بروز کے عوام کا اظہار تشکر

چترال(نمائندہ  )بروزچترال کا ایک گاؤں تقریباً 2000 گھرانوں پر مشتمل ہے۔ گاؤں کے لگ بھگ 80 سے 90 گھرانے پانی کے ڈائریکٹ سورس سے محروم ہیں جسکی وجہ سے رہائشیوں کو دور دراز راستہ طے کر کے پانی لانا پڑتا ہے۔ بروز کے عوام نے یہ مسئلہ پاکستان آرمی تک پہنچا یاجس پرپاکستان آرمی نے اس مسئلے کو حل کر کے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کر لیا- اسی سلسلے میں پاک فوج کے زیربندوبست 13500 فٹ لمبی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس کے ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے واٹر ٹینک بھی منسلک ہوگا-بروز گاؤں کے لوگوں خاص طور پر متاثرین گھرانوں نے پاک فوج / چترال ٹاسک فورس کو ہمیشہ کی طرح لوگوں کی مدد میں پیش پیش رہنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اُن کا شکریہ اداکیا

Related Articles

Back to top button