371

چترال کی عوام النا س کے لیے ریسکیو سروسز کابا قاعدہ آغاز کر دیا گیا؍یمرجنسی آفیسر چترال امجد خان

چترال (پریس ریلیز)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کا چترال کی عوام النا س کے لیے ریسکیو سروسز کابا قاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ایمرجنسی آفیسر چترال امجد خان نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی قیا دت میں صوبا ئی حکو مت ریسکیو 112کو پو رے صوبے تک پھیلا نے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہی ہے اور اس ضمن میں اب چترال کے عوام بھی عالمی معیار کی ریسکیو سروسز سے مستفید ہو ں گے۔ چترال میں افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ڈائر یکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیا ز خان نے کہا کہ ریسکیو1122نے قیا م سے اب تک صو بے میں1لا کھ 50ہزارسے زائد ایمر جنسیزمیں عوام کوبروقت سہولیا ت فراہم کی ہیں۔صو با ئی حکو مت کی جا نب سے ریسکیو 1122کی استعد ادکار بڑھا نے کے لیے صوبے کی تا ریخ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل فائر ٹینڈر ، منی فائر ویکل ، منی ایمبولینس اور ما ہر تیراک (غو طہ خور ) بھرتی کیے اور جدید طرز کی مشینری فراہم کی گئی ہے۔جس سے اب تک سینکڑ وں لو گو ں کی جانیں محفو ظ کی گئیں۔ڈاکٹر محمد آیا ز خان نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122۔ عوام کے جا ن وما ل کے تحفظ کے لیے بھی کا م کر رہی ہے اور اس ضمن میں صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں با قا عدہ ٹر یننگ ونگ قا ئم کیا گیا ہے جس نے اب تک 2لاکھ سے زائد افراد کو زند گی بچا نے اور مختلف حادثات سے بچا و کی بنیا دی تربیت فراہم کی ہے۔ جس میں آرمی ، پو لیس ،ایف سی ، نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی ،سکو ل ، کالجز، یو نیو رسٹیز ، کا رخا نے اور پرائیوٹ ادارے شا مل ہیں۔اس موقع پر صوبا ئی اسمبلی کی رکن فوزیہ بی بی ، مولا نا الیا س تحصیل نا ظم چترال، مولا نا یو سف تحصیل نا ظم لوئیر چترال اور قادر ٹی ایم او بھی مو جود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں